More share buttons
Share with your friends










Submit
دنیا

کم جونگ ان کی امریکی صدر سے تاریخی ملاقات کے لیے سنگاپور آمد

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

سنگاپور سٹی: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات کے لیے سنگاپور پہنچ گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان سنگاپور پہنچ گئے۔ چانگی ایئرپورٹ پر ان کے پُر تپاک استقبال کے لیے سنگاپور کے وزیرخارجہ ویوویان بلکر شنان سمیت اعلیٰ حکام موجود تھے۔ کم جونگ ان آج سنگاپور کے وزیراعظم لی ہیسن سے بھی ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دوطرفہ باہمی تعلقات اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 12 جون کو ہونے والی تاریخی ملاقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سنگاپور کے خوبصورت جزیرے سینٹوسا کے فائیو اسٹار ہوٹل کپیلا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کے درمیان 12 جون کو ہونے والی تاریخی ملاقات کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس ملاقات کے لیے گزشتہ کئی ماہ سے سفارتی سطح پر مذاکرات جاری تھے اور باہمی رضامندی سے ملاقات کی تاریخ طے کرنے کے بعد بھی غیر یقینی صورت حال برقرار رہی جب کہ امریکی صدر ایک بار ملاقات منسوخ بھی کرچکے تھے۔

سنگاپور کے ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان امریکی صدر سے ملاقات کو تاریخی قرار دیتے ہوئے خطے پر اس کے مثبت اثرات کے لیے پُر عزم دکھائی دیتے ہیں۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملاقات کے نتائج کے حوالے سے زیادہ پُرامید نہیں جس کا اظہار وہ جی سیون اجلاس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کر چکے ہیں

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے