دنیا

یمن جنگ میں ایک بھی ایرانی موجود نہیں / سعودیہ کا تیسرا حملہ بھی ناکام ہوگیا

صنعاء: یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ یمن جنگ میں ایک بھی ایرانی یمنی عوام کی حمایت میں نہیں لڑ رہا، جبکہ سعودی عرب کا یمن کے مغربی ساحل الحدیدہ پر تیسرا حملہ بھی ناکام ہوگیا ہے۔  خبر رساں ادارے العالم کے مطابق یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام  نے کہا ہے کہ یمن جنگ میں ایک بھی ایرانی یمنی عوام کی حمایت میں نہیں لڑ رہا۔ جبکہ سعودی عرب کا یمن کے مغربی ساحل الحدیدہ پر تیسرا حملہ بھی ناکام ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے نمائندے کو جنگ بندی پر اپنی توجہ مرکوز کرنی چاہیئے جبکہ پیغامات پہنچنا اس کی وظائف میں شامل نہیں ہے۔ عبدالسلام نے کہا کہ سعودی عرب کی جارح فوج کو الحدیدہ کے تین علاقوں میں محاصرے میں لے لیا گیا ہے اور ان کے تمام ارتباطی راستے کاٹ دیئے گئے ہیں۔ عبدالسلام نے کہا کہ یمن کی سرزمین پر کوئی ایرانی موجود نہیں ہے یمنی عوام خود اپنے ملک کا دفاع کررہے ہیں، جبکہ ایران اسلامی اور  اخلاقی بنیادوں پر عالمی سطح پر یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کررہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close