دنیا

ہیتھرو ائیرپورٹ پر بریک ڈاون، ائیر لائنز بری طرح متاثر

ہیتھرو ائیرپورٹ پر بریک ڈاون ہونے کی وجہ سے ائیر لائنز بری طرح متاثر ہوا، پی آئی اے کی پروازیں پی کے 788 اور پی کے 786 کے مسافروں کا سامان جہازوں میں سوار نہیں کیا جا سکا

لندن ہیتھرو ائیرپورٹ ٹرمینل تھری پر سامان کی ترسیلی نظام میں بریک ڈاون ہونے کے سبب سے ہزاروں کی تعداد میں مسافروں کا سامان جہازوں میں نہیں پہنچ سکا، جس کی وجہ سے تمام پروازوں کی آمد اور روانگی متاثر ہوئی۔

جن میں ایمیرٹس، گلف ائیر، کیتھی پیسیفک ، ورجن اور درجنوں دوسری ائیر لائنز شامل ہیں۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق اس بریک ڈاون سے قومی ائیر لائن بھی متاثر ہوئی اور پی آئی اے کی پروازیں پی کے 788 اور پی کے 786 کے مسافروں کا 700 کے قریب بیگ جہازوں میں سوار نہیں کیے جا سکے۔پی آئی اے انتظامیہ موجودہ صورتحال کے باعث مسافروں کو پیش آنے والی تکلیف پر معذرت خواہ ہے اور یقین دلاتی ہے کہ مسافروں کا تمام سامان پیتھرو ائیر پورٹ سے آنے والی پہلی پرواز سے مسافروں تک پہنچائے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close