Featuredدنیا

بھارت نے ایک دن میں ایسا کام کردکھا یا کہ جان کر عمران خان اور پرویز خٹک دونوں دنگ رہ جائیں گے

نئی دھلی: بھارتیوں نے ایک دن میں پانچ کروڑ پودے لگا کر پوری دنیا میں ایک دن میں سب سے زیادہ درخت لگانے کا ریکارڈ قائم کر لیا۔تفصیل کے مطابق بھارت میں 8لاکھ سے زائد رضا کاروں نے موسم کی تبدیلی کے خلاف ملک کی لڑائی میں حصہ لیتے ہوئے لیتے ہوئے 5کرو ڑ درخت لگائے ۔تاحال گینیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے اس اقدام کو سرٹیفیکشن نہیں ملی تاہم بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ہے رضاکاروں نے 49.3ملین درخت لگائے ہیں جو ماضی میں ایک دن میں لگائے گئے درختوں کی تعداد سے بہت زیادہ ہیں ۔ 2013میں محض پاکستان نے 8لاکھ 47ہزار 275درخت لگا کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا ۔بھارتی حکام کے مطابق اتر پردیش کے 8لاکھ رضاکاروں نے 24گھنٹے میں 80قسم کے مختلف پودے سڑکوں کے کناروں ،ریلوے لائنز کے کناروں اور پبلک لینڈز پر لگائے ،یہ پودے مقامی نر سریوں سے اکٹھے کیے گئے ۔انہوں نے بتا یا کہ یہ کوشش اس وعدے کا حصہ ہے جو بھارت نے پیرس میں ”کلائمنٹ کانفرنس “کے دوران کیا تھا ۔

واضح رہے کہ موسموں میں تبدیلی کے پیش نظر دنیا بھر کے ممالک نے ایسے اقدامات شروع کردئیے ہیں جس سے ان کو ملکوں پر موسمیاتی تبدیلیوں کا اثر کم سے کم ہو ۔پاکستان بھی اس سلسلے میں کام کررہا ہے لیکن یہاں ابھی تک اس معاملے پر بہت زیادہ کام نہیں ہو سکا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close