دنیا

امریکی صدر نے بوکھلاہٹ میں شمالی کورین جنرل کو سلیوٹ کرڈالا

امریکی صدر ٹرمپ بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے اور شمالی کورین جنرل سے مصافحہ کے بجائے سلیوٹ کر ڈالا۔شمالی کوریا کے سرکاری ٹیلی وژن نے 2 روز قبل امریکی ٹرمپ اور شمالی کوریا کے ایک جنرل کے درمیان سلام اور مصافحے کے مناظر نشر کیے تھے جس کے بعد امریکی میڈیا میں اس پر خاصی لے دے ہوئی۔اس مختصر وڈیو کلپ میں ٹرمپ نے پہلے شمالی کوریا کے مسلح افواج کے وزیر نو کوان چول کی طرف مصافحے کے لیے ہاتھ بڑھایا تاہم شمالی کوریا کے جنرل نے ہاتھ ملانے کے بجائے انہیں فوجی سلیوٹ کیا۔ اس پر ٹرمپ کے پاس بھی جوابی سلیوٹ کے سوا کوئی چارہ نہ تھا۔اس کے فوری بعد جنرل چول نے مصافحے کے لیے ٹرمپ کی جانب ہاتھ بڑھا دیا جس پر امریکی صدر یک دم بوکھلا گئے اور اس بوکھلاہٹ اور شرمندگی کو کیمروں کی آنکھ نے بھی محفوظ کر لیا۔اس حوالے سے ٹرمپ کے چاہنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ عام سی بات تھی اور اس میں کوئی شرمندگی کی بات نہیں۔ دوسرے جانب بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ بوکھلاہٹ پر مبنی عجیب سا منظر تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close