Featuredدنیا

قاتل گیم بلیو وہیل کا ماسٹر مائنڈ قانون کے شکنجے میں آگیا، یہ شخص کون ہے اور کہاں سے تعلق رکھتا ہے، تفصیلات صرف پاکستان ویوز پہ

بلیو وہیل گیم کا ماسٹر مائنڈ بلاآخر قانون کے شکنجے میں آہی گیاروس کی پولیس نے سفاک نوجوان کو گرفتار کرکے اس کی تصاویر اور شناخت جاری کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نکی تانیارونوف نامی بلیو وہیل گیم کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری ایک سال قبل ہی عمل میں لائی جا چکی ہے تاہم اس کی گرفتاری اب ظاہر کی ہے۔روس کی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نکی تا نیارونوف نے اب تک اقبال جرم نہیں کیا جبکہ اس کی توجہہ یہ پیش کرتا ہے کہ اس نے ان لڑکیوں کی مدد کی ہے جو لڑکیاں اس دنیا سے ناامید ہو چکی تھیں۔ماسکو کی مقامی پولیس گرفتار نکی تا نیارونوف سے تحقیقات کر رہی ہے ،تحقیقات خاص طور پراس نکتہ پر کی جارہی ہے کہ اس نے 10 کم عمر لڑکیوں کو اپنے کمپیوٹر پر بیٹھ کر لوگوں کو اکسایا،تاہم دوسری جانب 22سالہ ماسٹر مائنڈیہ بھی کہتا ہے کہ نوجوان لڑکے لڑکیاں بدکار ہوتے ہیں اس لئے انہیں زندہ رہنے کا استحقاق نہیں۔ ماسکو پولیس کے مطابق نیارونوف ماسکو کے نواح کا رہائشی ہے اور اپنے گھر سے ہی اس گیم کو آپریٹ کرتا تھا، ملزم سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے نوجوان لڑکے لڑکیوں سے رابطے کرتا تھا اور انہیں گمراہ کرکے ان کی ذہن سازی کرتا تھا اوراس سے رابطہ کرنے والے خود کشی کر لیا کرتے تھے۔روس کے مقامی میڈیا کے مطابق نیارونوف کا تعلق ایک اچھے خاندان سے ہے ،وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اوربہت ہی اچھی تنخواہ پر بحیثیت مالیاتی تجزیہ کاراپنی ذمہ داریاں ادا کرتا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close