دنیا

تین پاکستانی نوجوانوں کو ملکہ برطانیہ کے خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا

لندن: پاکستان کے تین باصلاحیت نوجوانوں نے ملکہ برطانیہ کا اعلیٰ اعزاز ’کوئنزینگ لیڈرز ایوارڈ‘ حاصل کرلیا۔برطانوی دارالحکومت لندن میں منعقدہ پروقار تقریب میں کمیونٹی کے لیے خدمات فراہم کرنے پر ہارون یاسین،حسن مجتبیٰ زیدی اور ماہ نور سید کو ملکہ الزبتھ نے خصوصی ایوارڈ سے نوازا۔یہ ایوارڈ ایشیا، افریقا،یورپ، کیریبین اور امریکا بھر کے نوجوان لیڈرز کو ان کی مختلف شعبہ جات اور سماجی حلقوں میں خدمات پر دیا جاتا ہے۔پاکستانی نوجوانوں کو معاشرے میں مثبت سرگرمیوں خصوصاً بچوں اور ضرورت مندوں کے لیے جدوجہد کرنے کے اعتراف میں ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close