دنیا

نیپال اور انڈیا میں سیلاب 30 سے زائد ہلاک

نیپال میں حکام کا کہنا ہے کہ مسلسل بارشوں اور سیلاب کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے کم سے کم 33 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

نیپال میں مون سون کی بارشوں کے باعث سبھی دریاؤں میں تغیانی ہے اور لینڈ سلائیڈز کے باعث متعدد مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔

وزراتِ داخلہ کے ترجمان جھنکا ناتھ دھکل نے بتایا ’دارالحکومت کھٹمنڈو میں ایک سکول کی عمارت کے ایک حصے کے گرنے سے دو بچے ہلاک ہوئے۔ جبکہ پیر سے اب تک 33 افراد ہلاک اور 20 سے زائد لاپتہ ہو چکے ہیں۔‘

امدادی کارکن لوگوں کو بچانے کے لیے ربڑ کی کشتیاں اور ہیلی کاپٹرز کا استمعال کر رہے ہیں۔

ادھر نیپال میں جاری مسلسل بارشوں کے باعث انڈیا کی ریاست بہار میں سیلابی صورتحال ہے اور حالات بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔

ریاست کے آٹھ اضلاع میں صورتحال انتہائی خراب ہے۔ بیشتر ندیوں میں تغیانی ہے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے جوائنٹ سکریٹری انرود کمار نے بتایا کہ سپول، ارریہ، کشن گنج، دربھنگہ سمیت آٹھ اضلاع کے 1324 دیہاتوں کی تقریباً پانچ لاکھ کی آبادی سیلاب سے متاثر ہے۔

سیلاب میں پھنسے لوگوں کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

تاہم سہرسہ سے مقامی صحافی پیوش نے بی بی سی ہندی کو بتایا کہ حکومت کے امدادی کام کی رفتار بہت سست ہے جبکہ حالات مسلسل قابو سے باہر ہوتے جا رہے ہیں۔

اسی اثنا میں گنڈک بیراج سے منگل کی رات 5.50 لاکھ کیوسک پانی چھوڑے جانے کی بھی اطلاع ملی ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close