دنیا

سرجیکل سٹرائیک کے بعد پاکستان کے ہر جواب کیلئے مکمل طور پہ تیار تھے، بھارت

گذشتہ سال سرجیکل اسٹرائیک کے ڈرامے کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد یہ معاملہ ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سرجیکل اسٹرائیک کا دعوٰی کرنے والے فوجی افسر نے بھی کچھ نئے انکشافات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس وقت ضرورت پڑتی تو بھارت مزید جوان لائن آف کنٹرول سے اس پار (پاکستان) بھیجنے کے لئے تیار تھا۔ سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ رچانے والی شمالی کمانڈ کے جنرل کمانڈنگ آفیسر (جی او سی)، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) دیویندر سنگھ ہڈا بتاتے ہیں ’’ہم نے سرجیکل اسٹرائیک کے بعد تمام ممکنہ نتائج کے بارے میں غور کیا تھا، ان میں ایک یہ بھی تھا کہ اگر پاکستان جوابی کارروائی کرتا ہے تو ہم کیا کریں گے‘‘۔ دیویندر سنگھ ہڈا نے مزید کہا ’’ہم نے الگ الگ حالات پر غور و خوض کیا تھا اور ان حالات میں اٹھائے جانے والے اقدامات پر منصوبہ تیار کیا تھا‘‘۔
جنرل دیویندر سنگھ ہڈا نے کہا کہ بھارتی فوج اس سے پہلے بھی کئی بار سرجیکل اسٹرائیک کو انجام دے چکی تھی۔ انہوں نے 2016ء کے سرجیکل اسٹرائیک کو دو معاملوں میں الگ بتایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سرجیکل اسٹرائیک بہت بڑے پیمانے پر کی گئی تھی اور دوسری بات پہلی بار حکومت نے کھل کر اعتراف کیا تھا کہ ہم نے لائن آف کنٹرول کے اس طرف جاکر سرجیکل اسٹرائیک کو انجام دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے جو بھی سرجیکل اسٹرائیک ہوئی، انہیں حکومتی طور پر کبھی قبول نہیں کیا جاسکا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close