دنیا

صدارت کے لیے ہلیری سے زیادہ کوئی اہل نہیں

امریکہ میں ڈیمو کریٹک پارٹی سے بحیثیت صدر اپنے آخری خطاب میں براک اوباما نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے عہدے کے لیے آج تک ہلیری کلنٹن سے زیادہ اہل کوئی نہیں رہا۔

ان کا کہنا تھا ’کبھی بھی کوئی مرد یا عورت ہلیری کلنٹن سے زیادہ اہل نہیں تھا کہ وہ امریکہ کا صدر بنے، میں بھی نہیں بلِ کلنٹن بھی نہیں۔‘

امریکی صدر اوباما نے ہلیری کلنٹن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس عہدے کے لیے انتہائی منفرد طریقے سے اہل ہیں اور یہ کہ ’وہ کبھی ہار نہیں مانتیں‘۔

اپنے خطاب میں انھوں نے سنہ 2004 میں ہونے والے کنونشن کا ذکر کیا جس سے انھوں نے پہلی بار خطاب کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا ’12 سال پہلے میں نے اس کنونشن سے خطاب کیا تھا۔ اس دن آپ میری دونوں ننھی بیٹیوں مالیا اور ساشا سے ملے تھے جو اب دو نوجوان لڑکیاں ہیں جو میرا فخر ہیں۔ میری اہلیہ اور ساتھی مشیل نے مجھے ایک بہتر باپ اور بہتر انسان بنایا۔ انھوں نے خاتونِ اول کے طور پر قوم کو متاثر کیا۔‘

اس سے پہلے امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے اپنے خطاب میں رپبلکن جماعت کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’تشدد، مذہبی عدم برداشت کی حمایت کرتے ہیں۔‘

جو بائیڈن کا کہنا تھا ’انھیں بالکل بھی معلوم ہی نہیں کہ امریکہ کو کیا چیز عظیم بناتی ہے۔‘

ڈیمو کریٹک پارٹی کے کنونشن میں ہونے والے تقاریر کے ردِ عمل میں ڈونلڈ ٹرمپ کے سینیئر مشیر سٹیفن ملی نے ایک ٹویٹ میں کہا ’ان کے سارے پیغام کو اگر مختصر کیا جائے تو ان کے خیال میں ہر چیز بہترین ہے اور کوئی ایک چیز بھی بدلنے کی ضرورت نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close