دنیا

نوجوان لڑکی کی گھر کے باتھ روم میں ایسی حرکت کہ غصے میں آکر بھائی نے قتل ہی کر ڈالا

نیویارک: گزشتہ روز امریکہ میں ایک بھائی نے اپنی نوجوان بہن کو چھری کے پے درپے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار ڈالااور اس واردات کا محرک ایسا تھا کہ سن کر آدمی سوچتا رہ جائے۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست جارجیا کے شہر الفاریٹا میں 27سالہ گیوین ہیڈرسن نامی اس نوجوان نے اپنی 15سالہ بہن کیائرا ہیڈرسن کے جسم میں 53بار چھری گھونپی۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ کیائرا نے واش روم میں بہت زیادہ دیر لگائی تھی جس پر گیوین شدید مشتعل ہو گیا۔پولیس نے عدالت میں بتایا کہ واقعے کے روزکیائرا اور اس کی چھوٹی 12سالہ بہن گھر میں موجود تھیں۔ ان کی ماں کام پر گئی ہوئی تھی۔ملزم کے حملہ کرنے پر کیائرا گھر سے باہر کی طرف بھاگی تاہم ملزم نے بیرونی دروازے پر اسے پکڑ لیا اور اس کے جسم میں چھریاں گھونپنی شروع کر دیں۔ کیائرا مدد کے لیے پکارتی رہی تاہم وہاں کوئی موجود نہیں تھا جو اس کی مدد کو آتا۔ چھوٹی بہن نے اس دوران اپنی ماں کو فون کیا۔ ان کی ماں نے پولیس کو اطلاع دی اور خود بھی گھر کی طرف دوڑی لیکن پولیس اور خاتون کے پہنچنے سے پہلے کیائرا دم توڑ چکی تھی۔پولیس نے بتایا کہ ملزم ماضی میں بھی ایسے خوفناک روئیے کا مظاہرہ کر چکا ہے۔ دو سال قبل اس نے اپنی بڑی بہن پر بھی چھری سے حملہ کیا تھا تاہم خاندان کے لوگ پاس تھے اور انہوں نے اسے پرسکون کر دیا اور لڑکی کی اس سے جان چھڑوا دی۔ اس وقت انہوں نے پولیس کو اطلاع نہیں دی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close