دنیا

کینیڈا میں شدید گرمی کی لہر، 19 افراد ہلاک

اوٹاوا: کینیڈا میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری گرمی کی شدید لہر کے باعث 19 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری گرمی کی شدید لہر کے باعث 19 افراد ہلاک ہوگئے، 12 اموات شہر مونٹریال جب کہ 5 دیہی علاقوں میں ہوئیں۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے گرمی کے باعث اموات پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری ہمدردیاں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

کینیڈا کے محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ ہفتے سے درجہ حرارت 34 ڈگری تک پہنچ گیا ہے جب کہ ہیٹ انڈیکس 40 تک پہنچ گیا ہے تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتے کے اختتام تک گرمی کی شدت میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ کینیڈا کا شمار ٹھنڈے ممالک میں ہوتا ہے جہاں اوسطاً درجہ حرارت 25 ڈگری تک رہتا ہے جب کہ 2010 میں شدید گرمی کے باعث مونٹریال میں 100 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close