دنیا

ہیلری کلنٹن نے صدارتی نامزدگی قبول کرکے تاریخ رقم کردی

امریکا کا صدارتی معرکہ چند مہینوں کی دوری پر ہیں، بڑے معرکے کے لئے بڑی تیاریاں جاری ہے، فلاڈلفیا میں ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن میں سابق وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے پارٹی کی جانب سے نامزدگی قبول کی اور پہلی خاتون صدارتی امیدوار بن گئیں اور ایک تاریخ رقم کردی

ہیلری کلنٹن کی نامزدگی قبول کرتے ہی کنونشن سینڑ پر جوش تالیوں سے گونج اٹھا، امریکی پرچم کے رنگ کے غباروں نے ماحول کو خوبصورت بنادیا۔

ہیلری نے اپنی تقریر میں کہا ہم خوفزدہ نہیں، مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہم سب کو متحد ہوکر کام کرنا ہوگا، جیسا ہم ہمیشہ سے کرتے آئیں ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں صدارت کے لئے ناموزوں قرار دیا، ٹرمپ ہمیں خود سے اور باقی دنیا سے تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔

عراق میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجی ہمایوں خان کے والد خصرخان نے ڈونلڈٹرمپ پرشدید تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا انہوں نے امریکی آئین پڑھا ہے۔

ہیلری کلنٹن کسی بھی بڑی جماعت کی جانب سے صدارتی نامزدگی حاصل کرنے والی پہلی امریکی خاتون ہیں، انھوں نے اپنے ورمونٹ سے سینیٹر برنی سینڈرز کو پرائمری اور کاکس کے ہونے والے انتخاب میں شکست دے کر یہ نامزدگی حاصل کی۔ سینڈرز بھی اس کنونشن میں اپنی تقریر کے دوران ان کی حمایت کر چکے ہیں لیکن ان کے بعض حامی گروپوں نے ہیلری کلنٹن کی حمایت نہ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار نومبرمیں صدارتی انتخاب میں ری بپلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کریں گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close