دنیا

چین میں کیمیکل پلانٹ میں دھماکا، 19 افرادہلاک

بیجنگ: چین کے صوبے شیوآن میں واقع ایک کیمیکل پلانٹ میں ہونے والے دھماکے میں 19 مزدور ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے شیوآن کے صنعتی ایریا میں واقع کیمیکل بنانے والی ایک فیکٹری میں اچانک دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں پلانٹ میں کام کرنے والے 19 مزدور ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔ پلانٹ کا ایک حصہ مکمل طور پر جل کر راکھ کا ڈھیر ہو گیا۔ فیکٹری کے بقیہ حصے کو کسی ممکنہ حادثے سے بچانے کے لیے خالی کرالیا گیا ہے۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور ابھی کولنگ کا عمل جاری ہے جب کہ آتشی کیمیکل کو دھماکے کی جگہ سے ہٹادیا گیا ہے۔ ریسکیوادارے نے ہلاک اور زخمی ہونے والے ملازمین کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔بیجنگ پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال فیکٹری میں دھماکے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے، ہماری پہلی ترجیح امدادی کاموں کی تکمیل ہے اس کے بعد ماہرین پر مشتمل ایک تحقیقاتی کمیٹی حادثے کی وجوہات کا تعین کرے گی اور فیکٹری انتظانیہ غفلت کی مرتکب پائی گئی تو ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close