دنیا

لندن میں چاقو سے حملہ، ایک خاتون ہلاک

یہ واقعہ رسل سکوئر کے علاقے میں پیش آیا ہے۔

پولیس کو برطانوی وقت کے مطابق شب 10:33 پر اطلاع ملی تھی کے ایک شخص کے پاس چاقو ہے اور وہ لوگوں کو زخمی کر رہا ہے۔

اس واقعے میں چھ افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک خاتون ہلاک ہو گئیں۔

حملہ آور کو بھی اگلے پانچ منٹ میں ٹیزر گن کی مدد سے گرا کر گرفتار کر لیا گیا۔

میٹرو پولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے تاہم دہشت گردی بھی ایک محرک ہو سکتا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ سے قریب ایک فورینسک کیمپ قائم کر لیا ہے۔

علاقے میں پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔

فی الحال زخمیوں کے زخموں کی نوعیت کا علم نہیں ہو سکا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close