دنیا

’میرے بیٹے نے فیس بک پر یہ ایک لطیفہ لکھا جس کی وجہ سے اسے قتل کردیا‘ خاتون نے تمام والدین کے لئے وارننگ جاری کردی

کینٹ : سوشل میڈیا کہنے کو تو کمپیوٹر یا موبائل فون کی سکرین پر نظر آنے والی ایک تخیلاتی دنیا ہے لیکن ہم اس بات سے کیسے صرف نظر کر سکتے ہیں کہ ہماری زندگی پر اس کے حقیقی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ہونے والی بات چیت لوگوں کے حقیقی تعلقات کو بنانے اور بگاڑنے کا سبب بن رہی ہے، اس کی وجہ سے لڑائی جھگڑے بھی ہو رہے ہیں اور حتٰی کہ لوگوں کی اموات بھی ہو چکی ہیں۔ برطانوی لڑکے کارل گریگری کی المناک موت بھی ایک ایسی ہی مثال ہے، جو فیس بک پر ایک غیر مناسب لطیفہ پوسٹ کرنے کی وجہ سے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔۔
دی مرر کے مطابق کارل کی والدہ ہیلن گوڈن نے بتایا ہے کہ اس کے 20 سالہ بیٹے کی ایک لڑکی کول لیماری سے دوستی تھی لیکن کچھ عرصہ قبل ان میں علیحدگی ہو گئی۔ کارل نے اس لڑکی کا مذاق اڑانے کے لئے فیس بک پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ایک لڑکی ایک فحش جنسی کھیل میں مشغول دکھائی دیتی ہے، اور اس نے اس تصویر کے ساتھ لکھا کہ ”سابق بوائے فرینڈ کا غم بھلانے کے لئے اکثر لڑکیاں یہ کام کرتی ہیں۔“کارل کی فیس بک پوسٹ میں اس کی سابق گرل فرینڈ کا یہ کہہ کر مذاق اڑایا گیا تھا کہ وہ اپنا غم بھلانے کے لئے جنس کا سہارا لے رہی ہے، جس پر وہ بہت برہم ہوئی۔ بات صرف برہمی تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ اس نے اپنے نئے بوائے فرینڈ سے کہا کہ وہ کارل کو سبق سکھائے۔ جان ڈکسن نامی اس بدبخت نوجوان نے اپنی نئی گرل فرینڈ کو خوش کرنے کے لئے کارل کا تعاقب کیا اور ایک شاپنگ سنٹر کی پارکنگ میں اس پر حملہ کر دیا۔ اس نے کارل کا سر کچل ڈالا جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ہیلن کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے نے ایک غیر سنجیدہ لطیفہ پوسٹ کیا تھا لیکن اس کے ساتھ ظلم ہوا کہ اس کی جان ہی لے لی گئی۔ وہ دیگر والدین کو بھی خبردار کر رہی ہیں کہ سوشل میڈیا پر اپنے بچوں کی سرگرمیوں سے آگاہ رہیں۔ بعض اوقات وہ کمپیوٹر کے سامنے بیٹھے ہی، یا اپنے موبائل فون کی سکرین کے ذریعے ہی ایسے خطرناک حالات سے دوچار ہو چکے ہوتے ہیں کہ جس کا انجام ایک المناک موت کی صورت میں بھی ہو سکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close