دنیا

جنسی حملے کا نشانہ بننے والی خاتون کی دیدہ دلیری، شرمناک مناظر میڈیا پر جاری کردیئے

واشنگٹن: امریکہ میں جنسی حملے کا نشانہ بننے والی ایک خاتون نے اپنی تصاویراور اس جگہ کے مناظر جہاں اسے جنسی حملے کا نشانہ بنایا گیا ٹی وی چینل کو بھیج دیں ۔ خاتون پر جنسی حملے کا یہ واقعہ ٹی وی پر نشر ہونے کے بعدشہریوں کی اکثریت نے اس کے ساتھ ہمدردی کااظہار کیا۔

ایک امریکی نیوز چینل کے مطابق 29سالہ وینسیا ار سنی نے بتایا کہ وہ صبح کے وقت اپنے کتے کے ہمراہ سیر کرنے کے لئے گھر سے باہر گئی ہوئی تھی کہ آدمی میرے پاس سے گزرا جس کو میں ایک روز قبل بھی اسی مقام پر آوارہ گردی کرتے دیکھ چکی تھی ۔اس نے مجھے عجیب طریقے سے دیکھا ۔ وینسیا نے بتایا کہ میںنے اس شخص کو اس جگہ پر پہلے بھی کئی بار دیکھا تھا اور وہ مجھ کو ہمیشہ عجیب نظروں سے دیکھتا تھا۔

اس بار اس کے ہاتھ میں ایک رسی تھی اور اس نے چلتے ہوئے میرے ساتھ فاصلہ انتہائی کم کردیااور پھر اس نے مجھے اپنے ہاتھ میں موجودرسی سے مارنا شروع کردیا اور گھسیٹتا ہوا درختوں میں لے گیا جہاں جا کر اس نے زبر دستی میرے کپڑے اتاردیئے۔

خاتون بتایا کہ اس دوران وہ شخص میرا گلا دباتا رہا جبکہ میں نے بھی اپنے دفاع میں بھرپور کوشش کی جبکہ میرا کتا بھی اس پر بھونکتارہا ۔ وینسیا نے بتایا کہ اس شخص نے مجھے دھمکی دی کے اگر میں نے چیخنا بند نہ کیا تو وہ مجھے قتل کردے گا لیکن میں نے اپنے دفاع میں لڑائی جاری رکھی ۔ اس پر اس نے میرے کلائیوں کومیرے گلے کے ساتھ باندھ دیا اور پھر میرے پاﺅں باندھ کراپنے چشمہ تلاش کرنا شروع کیا اور کہا کہ لو میں جارہا ہوں۔

وینسیا نے بتایا کہ جب وہ اپنا چشمہ تلاش کررہا تھا تو میں نے اپنے ہاتھوں اور پاﺅں کو جد وجہد کرتے ہوئے آزاد کروا لیا اور وہاں سے بر ہنہ حالت میں بھاگ گئی ، کچھ دیر بعد راستے میں ملنے والے افراد نے مجھے گھر تک پہنچایا۔پولیس کے مطابق وینسیا پر حملہ کرنے والا ملزم رجسٹرڈ جنسی مجرم ہے اور اس سے پہلے بھی کوئی بار ان حرکات کا مرتکب ہوچکا ہے۔

وینسیا کی جنسی حملے کا نشانہ بننے کے بعد لی گئی تصاویر۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close