دنیا

علیحدگی پسند بوڈو قبائل کے حملے میں 13 ہلاک

پولیس کے مطابق یہ واقعہ لوئر آسام کے ضلعے کوکراجھار سے 40 کلومیٹر دور بالاجھار کے بازار میں جمعے کو پیش آیا جب شدت پسندوں نے بازار میں اندھا دھند گولیاں چلائیں۔

آل انڈیا ریڈیو نے آسام کے چیف سیکریٹری کے حوالے سے کہا ہے کہ حملے میں 13 شہری اور ایک شدت پسند مارا گیا ہے۔

کوکراجھار پولیس کا کہنا ہے کہ 15 زخمیوں میں سے شدید زخمیوں کو علاج کے لیےگوہاٹی بھیجا جا رہا ہے۔

صوبے کے ڈی جی پی مکیش سہائے نے بی بی سی ہندی کے نامہ نگار سلمان راوی کو بتایا ہے کہ شدت پسندوں اور پولیس کے درمیان تصادم جاری ہے۔

انھوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے کالعدم نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ آف بوڈو لینڈ کے ایک شدت پسند کو مار دیا ہے۔

چائے کی کاشت کے لیے مشہور ریاست آسام کی سرحدیں بنگلہ دیش اور بھوٹان سے ملتی ہیں۔

یہاں مقامی بوڈو قبائل اور دیگر قبائل کے مابین زمین کی ملکیت پر اکثر جھگڑے ہوتے رہتے ہیں اور بوڈو عسکریت پسند مقامی قبائلیوں اور مسلمانوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔

بوڈو قبائلیوں کی تنظیم این ڈی ایف بی عشروں سے علیحدہ ملک کا مطالبہ کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close