دنیا

قبرص میں چھ کروڑ سے زائد مالیت کی کوکین برآمد

اتنی بڑی مقدار میں کوکین ساحلی شہر لیماسول کے قریب ایک ویئر ہاؤس سے برآمد کی گئی،جو وہاں موجود الیکٹرک جنریٹرز کے فیول ٹیکس میں چھپائی گئی تھی.

لیماسول کے پولیس چیف کا کہنا تھا کہ یہ کوکین جنوبی امریکا،ممکنہ طور پر چلی سے آئی تھی،انہوں نے کہا کہ یہ کوکین نیدرلینڈز سمیت کئی یورپی ممالک سے ہوتی ہوئی قبرص پہنچی،لیکن کسی ملک میں اس کا پتہ نہیں لگایا گیا.

پولیس چیف نے مزید کہا کہ یہ اب تک ملک میں برآمد کی جانے والی کوکین کی سب سے زیادہ مقدار ہے،مارچ 2015 میں 100 کلو گرام کوکین برآمد کی گئی تھی.

اتنی بڑی مقدار میں کوکین برآمد کیے جانے کے بعد ویئرہاؤس کے 53 سالہ مالک کو حراست میں لے لیا گیا،جنریٹرز کا آرڈر دینے والی کمپنی کے ڈائریکٹر کے وارنٹ گرفتاری کردیئے گئے،تاہم ملک سے باہر ہونے کے باعث اس کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close