دنیا

فرانس: چائلڈ ریپ ،خواتین کے سا تھ جنسی ہراسیت کے خلاف سخت قوانین منظور

پیرس : فرانسیسی پارلیمان نے بچوں کیساتھ جنسی زیادتی اور خواتین کو ہراساں کیے جانے کے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت ضوابط پر مبنی کے ایک قانونی مسودہ منظور کر لیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان فرانسیسی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اس قانون کی منظوری ایک پیغام ہے کہ اس یورپی ملک میں سماجی سطح پر ایک تبدیلی لائی جا رہی ہے،جو کوئی بھی بچوں کیساتھ جنسی عمل یا خواتین کو ہراساں کرنے کا مرتکب ہو گا،اسے سخت سزائیں دی جا سکیں گی،یہ قانون ایک ایسے وقت میں منظور کیا گیا ہے،جب فرانس میں 2ایسے افراد کیخلاف عدالتی کارروائی بھی کی گئی،جن پر الزام تھا کہ انہوں نے11،11سال کی 2 لڑکیوں کے ساتھ جنسی عمل سر انجام دیا تھا۔رپورٹ کے مطابق اس نئے قانون کے تحت ایسے افراد کو موقع پر ہی جرمانہ کیا جائیگا،جو عوامی مقامات یا پبلک ٹرانسپورٹ میں کسی خاتون کو ہراساں کرنے کے مرتکب پائے جائیں گے۔اس جرم کی پاداش میں جرمانہ 90یورو اور زیادہ سے زیادہ ساڑھے700 یورو رکھا گیا ہے۔اس نئے قانون پر رواں برس ستمبر سے عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close