دنیا

سعودی فرماں رواں کا غیر ملکی محنت کشوں کے مسائل فوری حل کرنے کا حکم

ریاض: سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے متعلقہ وزراتوں کو ملک میں پھنسے غیر ملکی مزدوروں کے مسائل فوری حل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

 سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے ملک میں گزشتہ 8 ماہ سے بے یار و مددگار غیر ملکی محنت کشوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے محنت کشوں کو ان کی تنخواہیں ادا کرنے کے لیے سعودی وزارت مالیات کو 10 کروڑ ریال جاری کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ 

شاہ سلمان نے پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو حکم دیا ہے کہ جو اپنی مرضی سے ملک چھوڑ کرجانا چاہتا ہے اور اس کے پاس پاسپورٹ سمیت سفری دستاویز نہیں ہیں تواُسے پاسپورٹ فوری جاری کردیا جائے۔ شاہ سلمان نے وزارت محنت وافرادی قوت کو بھی ہدایت کی کہ جن کمپنیوں نے غیر ملکی مزدوروں کی تنخواہیں نہیں ادا کیں ان کمپنیوں کو وزارت کی طرف سے اس وقت تک فنڈز جاری نہ کئے جائیں جب تک وہ مزدوروں کی اجرت ادا نہیں کردیتے۔

خادمین حرمین الشریفین نے وزارت محنت وافرادی قوت کو حکم دیا کہ کمپنیوں کو اپنے ملازمین کو خوراک اور رہائش فراہم کرنےکا پابند بنایا جائے اور یہ تمام سہولتیں تنخواہوٕں کی کٹوتی کے بغیر فراہم کی جائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close