دنیا

پاکستانی سفارتخانے ریاض میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

ریاض : سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق نے پاکستان سفارتخانے ریاض میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب میں قومی پرچم کی پرچم کشائی کی۔ تقریب میں پاکستانی اور غیر ملکی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی.

تقریب میں صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ سفیر نے جدوجہد آزادی کے رہنماؤں کی قربانیوں کا ذکرکیا اور ان کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان کی حاصل کی گئی کامیابیوں اور ان کامیابیوں میں بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔

سفیر پاکستان نے پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم پاکستان کے لئے ایک روشن اور پرامید مستقبل دیکھ رھے ہیں.سفیر ہشام بن صدیق نے سعودی عرب کی حکومت کی پاکستان کیلئے حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

انھوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کے دل میں سعودی عرب کیلئے خصوصی جگہ ہے۔ آخر میں سفیر پاکستان نے قائد اعظم محمد علی جناح کے رہنما اصولوں اتحاد، ایمان اور تنظیم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان اصولوں کی پاسداری ہماری کامیابی کی ضامن ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close