دنیا

شمالی کوریا کے ساتھ باہمی اعتماد کے فروغ پر یقین رکھتے ہیں :جنوبی کوریا

سیول: جنوبی کوریا کے صدر مون جائی ان نے کہا ہے کہ آئندہ سربراہی اجلاس کے حوالے سے انکا ملک شمالی کوریا باہمی اعتماد کے فروغ پر یقین رکھتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے ایوان صدر کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھ آئندہ ملاقات کے ذریعے وہ جزیر نماکوریا کو جوہری ہتھاروں سے پاک کروانے کیلئے وہ خاصا مشکل اقدام اٹھایں گے۔ انہوں نے کہا کہ 1950 تا1953 کے امن معائدوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ضروری ہے کہ شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان عدم اعتماد کا خاتمہ ہو اور باہمی اعتماد کو فروغ دیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close