دنیا

غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی نوجوان شہید

غزہ: اسرائیلی افواج کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں 2 فلسطینی نوجوان شہید جب کہ 2 سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ پٹی میں صیہونی فورسز نے ہزاروں فلسطینی مظاہرین پر آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا اور براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید اور 270 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

وزارت صحت نے دو فلسطینی نوجوانوں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا ہے کہ 250 سے زائد شہریوں کو اسپتال لایا گیا جن میں خواتین، بزرگ اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت نہایت نازک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

غزہ پٹی پر ہزاروں تارکین وطن فلسطینی ہر جمعے کو جمع ہو کر اپنے گھروں کو جانے کی اجازت دیئے جانے کے لیے مظاہرہ کرتے ہیں۔ اپنے گھروں کو واپسی مہم کا آغاز رواں سال 30 مارچ کو یوم الارض کے موقع پر ہوا تھا۔

واضح رہے کہ 30 مارچ سے اب تک ہر جمعہ کو کیے جانے والے مظاہروں میں اسرائیلی فوجوں کی براہراست گولیوں کا نشانہ بننے والوں کی تعداد 3 سو کے قریب پہنچ گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close