Featuredدنیا

مودی نے پاکستان کو مذاکرات کی دعوت نہیں دی، بھارتی میڈیا

نئی دلی: بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اپنے پاکستانی ہم منصب کو لکھے گئے خط میں صرف اچھے تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے نریندر مودی کی جانب سے چند روز کے دوران عمران خان کو ٹیلی فون اور حکومتی خط کو اہم بات قرار دیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں مذاکرات کا عندیہ دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close