دنیا

کینیڈین وزیراعظم کا عیدالاضحیٰ پر مسلمانوں کو مبارکبادی پیغام

کینیڈا: کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے عالم اسلام کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے خصوصی پیغام دیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے اپنے پیغام میں جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ  ’عید کا وقت قربانی کا سبق اور ضرورت مند سے ایثار و محبت کا اظہار کرتا ہے، تمام برادریوں کے لوگ ایک ساتھ نماز عید ادا کرتے ہیں، پکوانوں کا تبادلہ کرتے ہیں اور زندگی میں حاصل نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہیں‘۔

کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ  عیدالاضحیٰ سب کے لیے ایک موقع ہے کہ کینیڈین مسلمانوں کے حوالے سے سب کچھ جان سکیں جو ہمارے ملک کو بہتر بناتے ہیں اور اختلافات کو مناتے ہیں جو ہم ہیں۔ بعد ازاں جسٹن ٹروڈو نے اپنی اور اہلیہ سوفی کی جانب سے کینیڈا اور دیگر ممالک میں بسنے والے مسلمانوں کو دل کی گہرائیوں سے عید الاضحیٰ کی مبارک باد پیش کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close