دنیا

امریکہ۔ داعش کو ختم کرنے کے لئے تمام ممالک کی کوششیں رنگ لارہی ہیں۔ جان کیری

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے تمام ممالک میں داعش کی شکست اس بات کی دلیل ہے کہ عالمی کوششیں صحیح سمت میں گامزن ہیں تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ لیبیا اور عراق میں استحکام کے لئے مزید کام کی ضرورت ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جان کیری نے یہ بات روم میں ایک وزارتی اجلاس کے موقع پر کہی جہاں 20 ممالک کے نمائندے داعش کے خلاف جنگ کی کوششوں پر بات چیت کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔انہوں نے شدت پسندوں کی طرف سے لیبیا میں تیل کے وسیع ذخائر پر قبضے کے خطرے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں نئی قومیہ اتحادی حکومت پر اتفاق اسے روکنے میں معاون ثابت ہو گا۔جان کیری نے شام میں انسانی صورتحال کی طرف بھی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ جنگ عظیم دوم کے بعد ایسی آفت پہلے دیکھنے میں نہیں آئی۔جان کیری نے کہا کہ اقوام کو جنگ بندی، محاصروں کے خاتمے اور شورش زدہ علاقوں میں فوری امداد کی ترسیل کی ضرورت پر کھل کر بولنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ مئی سے فوجی کارروائیوں میں داعش کے 90 درمیانے اور اعلیٰ درجے کے عہدیدار ہلاک ہو چکے ہیں اور شام اور ترکی کی سرحد پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت چیلنج یہ ہے کہ جن اقدامات سے کامیابی حاصل ہو رہی ہے انہیں مسلسل جاری رکھا جائے اور شدپ پسندوں کو محفوظ ٹھکانوں میں دوبارہ جمع ہونے کے لئے کوئی وقت نہ دیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close