دنیا

ادلب کو جس طرح بھی ممکن ہوا آزاد کرائیں گے، ترکی سے جنگ نہیں چاہتے، شامی وزیر خارجہ

دمشق: شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے روسیا الیوم کے ساتھ انٹرویو میں کہا ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد نے زور دے کر کہا ہے کہ ہم صوبہ ادلب کو آزاد کروائیں گے۔ اب یہ صوبہ اگر بغیر جنگ کے آزاد ہوگیا تو بھی صحیح ہے لیکن اگر جنگ کرنی پڑی اور اس کی آزادی کیلئے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنا پڑا تو یہ کام بھی انجام دیں گے۔

ولید المعلم نے کہا کہ ہم ترکی کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، لیکن ترکی کو بھی اس بات کا احساس ہونا چاہیئے کہ ادلب شام کا ایک صوبہ ہے اور شام کی سرزمین ہے۔ شام کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کی نیوز کانفرنس میں نئی باتیں سنی ہیں، ہم ریاض کے نئے موقف کو سراہتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close