دنیا

بحیرہ روم میں روس کا وسیع فوجی مشقوں کا اعلان، وزارت دفاع روس

ماسکو: اسپوٹنک نیوز ایجنسی کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے نیوی اور فضائیہ کی مشترکہ فوجی مشقیں میڈیٹیرین سی کے بین الاقوامی پانیوں میں شروع کی جا رہی ہیں۔ ان فوجی مشقوں میں روس کی شمالی کمانڈ، بالٹیک اور بلیک سی سے 26 عدد جنگی کشتیاں جبکہ کاسپین سی کی 2 عدد سب میرین اور محدود تعداد میں جنگی جہاز شامل ہیں۔ یہ فوجی مشقیں یکم ستمبر سے آٹھ ستمبر تک جاری رہیں گی۔

روسی ذرائع کے مطابق ان مشقوں میں TU-160 اسٹریٹیجک بمبار طیارے،TU-142 II-38 اینٹی سب میرین جنگی جہاز اور اسی طرح سوخو 33 اور SU-SM لڑاکا طیارے حصہ لیں گے۔ نائب روسی وزیر خارجہ میخائل بگدان اف نے کہا ہے کہ ان فوجی مشقوں کا شام کے صوبہ ادلب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان کے بارے میں پہلے سے منصوبہ بندی کی جا چکی تھی۔

واضح رہے روس کی جانب سے شروع کی جانے والی فوجی مشقیں ایسے وقت میں انجام پا رہی ہیں جب شام کے مسئلہ پر روس اور امریکہ کے درمیان شدید اختلاف پایا جاتا ہے اور دوسری جانب شام کی آرمی ادلب کی آزادی کیلئے فوجی آپریشن شروع کرنے جا رہی ہے جس پر امریکہ اور یورپ کی جانب سے کسی بھی فوجی کاروائی کا عندیہ دیا جا رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close