دنیا

شراب نوشی کے بعد ڈرائیونگ پر مسلمان وزیر مستعفی

سویڈن میں حکومت کی سب سے کم عمر وزیر عایدہ حاجی علی کو مقررہ حد سے زیادہ شراب نوشی کر کے گاڑی چلانے پر اپنے عہدے سے مستعفی ہونا پڑا ہے۔

29 سالہ عایدہ سویڈن کی پہلی مسلمان وزیر تھیں اور ان کے پاس اعلیٰ تعلیم کا قلمدان تھا۔

عایدہ پانچ برس کی عمر میں بوسنیا سے سویڈن میں منتقل ہوئی تھیں۔

انھوں نے دو گلاش وائن پی تھی اور انھیں سویڈن کو ڈنمارک سے ملانے والے پل پر پولیس نے مقررہ حد سے زیادہ شراب نوشی کر کے گاڑی چلانے پر پکڑا۔

اس جرم میں انھیں چھ ماہ تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ عایدہ کے مطابق انھوں نے ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں ایک گلاس سپارکنگ وائن اور ایک گلاس ریڈ وائن پی اور اس کے چار گھنٹے بعد سویڈن کے جنوبی شہر مالمو کے لیے روانہ ہوئیں۔

انھوں نے کہا کہ شراب نوشی کے بعد گاڑی چلانا ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔

عایدہ حاجی علی کے مطابق انھوں نے سوچا تھا کہ چار گھنٹے بعد ان کے جسم سے شراب کا اثر زائل ہو گیا ہو گا۔

انھوں نے اس واقعے کے بعد مستعفیٰ ہونے کے فیصلے پر کہا کہ’ میں نہ یہ فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ میں نے سنگین حرکت کی۔‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close