دنیا

امریکہ، پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا حامی ہے

یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونرکی جانب سے جاری بیان میں کہی گئی اُن کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان انسداد دہشت گردی کے لیے وسیع تر مذاکرات کے حامی ہیں اورہر سطح پر اس کی حوصلہ افزائی اور حمایت کرتے رہیں گے۔

اپنے بیان میں ترجمان امریکی محمکہ خارجہ نے مزید کہا کہ پاک بھارت مذاکرات صرف پاکستان اور بھارت ہی نہیں بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہیں اور امریکہ امن کے لیے کئے گئے ہر اقدام کی حمایت کرے گا۔

مارک ٹونر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ اہم ہے کہ دہشت گردوں کو نہ صرف اندرون ملک بلکہ خطے کے دیگر ممالک میں بھی کارروائیوں سے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں دیرپا امن کے لیے پاکستان اور بھارت کے مابین تعاون اور مربوط رابطے کی ضرورت پر ذور دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ وسیع تعاون اور رابطوں کی بحالی کے لیے امریکہ ، بھارت اور پاکستان کی ہرقسم کی مدد کرنے کو تیار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close