دنیا

اسرائیلی پولیس کا میچ کےدوران فلسطینی پرچم لہرانے پرپابندی

اسرائیلی پولیس کے ترجمان مکی روزن فیلڈ کا کہنا ہے کہ جنوبی شہر بیئرشیبع میں آج ہونے والے میچ میں کوئی پرچم نظرآیاتو ‘اس کو فوری طور پرقبضے میں لیا جائے گا.

انہوں نے بتایا کہ ‘میچ کو سیاسی مقابلے کے بجائے پروفیشنل میچ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کے یونٹ متحرک ہوں گے’.

انہوں نے فلسطینی پرچم کا نام نہیں لیا لیکن گزشتہ ہفتے گلاسگو میں اسرائیلی کلب ہیپوئیل بیئرشیبع کے خلاف اسکاٹش کلب کے میچ کے دوران سیلٹک کے مداحوں نے فلسطینی پرچم لہرایا تھا.

اسکاٹ لینڈ کا کلب اب یورپین فٹ بال کی گورننگ باڈی یوئیفا کی جانب سے کارروائی کا سامنا کررہا ہے.

یوئیفا نے پرچم لہرانے کو ‘سیاسی،مذہبی اور دیگر نظریاتی اور جارحانہ قسم کے فعل ‘پر پابندی کے قانون کے تحت ‘غیرقانونی بینر’ سے تشبہہ دی تھی.

اسرائیلی کلب کو چمپیئنز لیگ کے گروپ مرحلے تک رسائی کے لیے پہلے مرحلے میں 2-5 کے خسارے کا سامنا ہے.

اسرائیل میں ہونے والے میچ میں اسکاٹش کلب سیلٹک کے 250 کے قریب مداحوں کی آمد متوقع ہے جبکہ میزبان کلب کے ‘ہزاروں’ مداح موجود ہوں گے.

واضح رہے کہ سیلٹک کو دوسال قبل مداحوں کی جانب سے فلسطینی پرچم لہرانے پر 20ہزار 900 ڈالر کا جرمانہ ادا کرنا پڑا تھا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close