دنیا

افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے دوران حملے، 21 افراد ہلاک

کابل: افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں 21 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات میں پولنگ ہوئی۔

افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں آج ملک بھر میں پولنگ ہوئی تاہم سیکیورٹی وجوہات اور گزشتہ روز دہشت گرد حملے میں صوبائی پولیس چیف جنرل عبدالرازق کی ہلاکت کے باعث قندھار اور غزنی میں پولنگ ملتوی رہی۔

اس کے علاوہ سیکیورٹی کے پیش نظر پاک افغان سرحد کل تک کے لیے بند ہے۔

افغان حکام کا بتانا ہے کہ ملک بھر میں جاری انتخابی عمل کے دوران حملوں میں 21 افراد ہلاک اور 110 زخمی ہوئے، حملوں میں زیادہ تر ہلاکتیں دارالحکومت میں ہوئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

افغان سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 10 شہری اور 5 پولیس اہلکار شامل ہیں۔

افغان صوبے غور میں شدت پسندوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے جب کہ قندوز میں مارٹر حملے میں 2 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close