دنیا

قیدیوں کے لیے موبائل فون اور منشیات لے جانے والے ڈرون ضبط

پولیس کے مطابق جرائم پیشہ افراد ڈرونز کے ذریعے جیل میں قید اپنے ساتھیوں تک منشیات اور موبائل فون پہنچانے کے لیے ڈرونز کا استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

پولیس کے مطابق رواں ماہ لندن کے قریب واقع ایک جیل کے پاس اسی طرح کا ایک ڈرون گر کر تباہ ہوا تھا جبکہ ایک اور ڈرون کو حکام نے دورانِ پرواز پکڑا تھا۔

اگست میں ہی پولیس نے لندن کی پینٹن وائل جیل کے قریب ایک مشتبہ شخص کو روکنے کی کوشش کی تو وہ منشیات اور موبائل فون پھینک کر بھاگ گیا تھا۔

اس سلسلے میں حکام کے مطابق تاحال کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

لندن پولیس کے انسپکٹر سٹیو ہیٹلی کے بقول ’ پکڑے جانے والے ڈرونز بڑی مقدار میں منشیات اور فون لے جانے کی کوشش کر رہے تھے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ پولیس افسران کی فرض شناسی اور عوامی تعاون کے باعث ہم ان ڈرونز کو پکڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔‘

خیال رہے کہ رواں ماہ پولیس نے جیل میں منشیات سمگلنگ کو روکنے کے لیے ’آپریشن ائیر بورن‘ نامی کارروائی کی تھی جس میں پولیس نے لندن کی اس جیل میں منشیات لے جانے کی کوششوں کی تحقیقات کی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close