دنیا

پاکستان جہنم نہیں اچھے لوگوں کا ملک ہے

اداکارہ اور لوک سبھا کی ٹکٹ پر منتحب ہونے والی ایم پی اے رامیا کا تعلق بھارتی ریاست کرناٹک سے ہے جس کے خلاف پاکستان کے حق میں بیان دینے پر کرناٹک میں ایک وکیل نے غداری کا مقدمہ درج کر دیا ۔دوسری جانب اداکارہ رامیا نے کہا ہے کہ ” پاکستان کے حق میں بیان دینے پر معافی نہیں مانگو گی

یاد رہے کہ رامیا حال ہی میں نوجوان پارلیمنٹیرینز کیلئے سارک سمٹ میں شرکت کیلئے پاکستان آئی تھیں جہاں انہوں نے میزبانی پر پاکستانیوں کی تعریف کی تھی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ” پاکستانی لوگ بے حد مہمان نواز اور خوش اخلاق ہیں جنہو ں نے میرے بھارتی ہونے کا پتہ چلنے پرمیرے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا “۔انہو ں نے پاکستا ن سے واپسی پر بھارتی وزیردفاع کے بیان کو مسترد کر تے ہوئے کہا تھا کہ ”پاکستان کوئی بری جگہ نہیں بلکہ ایک اچھا ملک ہے “۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close