دنیا

داعش کا ترک شہر کارکامش پر مارٹرگولوں سے حملہ

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ داعش کے دہشتگردوں نے شامی علاقے سے ترک شہر پر مارٹر گولے فائر کیے، ترک شہر کارکامش پر مارٹر گولے گرنے کے بعد ترک حکام نے شہر خالی کرانا شروع کردیا ہے۔

شہریوں کے انخلاف کے لئے حکام نے ٹرانسپورٹ کا انتظام بھی کردیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ علاقے میں شامی حزب اختلاف کی ملیشیا موجود ہے اور جلد ہی داعش کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل ترک شہر میں ایک شادی کی تقریب میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم 30 افراد جاں بحق اور 94 زخمی ہوئے تھے۔
رپورٹس کے مطابق دھماکہ ممکنہ طور پر داعش کی جانب سے کیا گیا کیوںکہ جس علاقے میں دھماکہ  ہوا ہے، وہاں سنی کردوں کی اکثریت ہے اور شادی میں بھی بڑی تعداد میں کرد کمیونٹی کے افراد موجود تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close