دنیا

افغان آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ڈپٹی کمانڈر سمیت 25 ہلاک

کابل: افغان بری فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمانڈر سمیت 25 سینئر حکام ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی صوبے فراح میں دو ہیلی کاپٹر صوبہ ہیرات جارہے تھے کہ ایک ہیلی کاپٹر توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے پہاڑی کی چوٹی سے ٹکرا کر گر گیا۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں افغان فوج کے ڈپٹی کمانڈر اور صوبہ فراح کونسل کے سربراہ سمیت 25 سینئر افسران ہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب طالبان ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے مسلح جنگجوؤں نے فوجی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا۔ یاد رہے کہ طالبان کے زیر اثر علاقوں میں سفر کے لیے افغان حکومت اور فوج کے سینئر حکام اکثر ہیلی کاپٹر میں ہی سفر کرتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close