دنیا

روس افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کرے گا

روس افغان حکومت اور طالبان کے درمیان 9 نومبر کو ہونے والے مذاکرات کی میزبانی کرے گا۔ روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دوحا میں طالبان کے سیاسی دفتر کا وفد پہلی بار مذاکرات میں شریک ہو گا۔

مذاکرات میں پاکستان، چین، ایران، امریکا اور بھارت سمیت 5 سابق سوویت ریاستوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق افغان تنازع کا سیاسی مفاہمت کے سوا کوئی حل نہیں ہے۔

روسی حکام کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے مذاکرات میں شرکت کے لیے اعلیٰ سطح کا وفد بھیجنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ دوسری جانب ترجمان افغان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان حکومت نے تاحال مذاکرات میں شرکت کی حامی نہیں بھری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close