دنیا

افغانستان میں فوجی اڈے پر حملے میں 25 اہلکار ہلاک

کابل: افغانستان کے مغربی صوبے فراہ میں فوجی ایئربیس پر طالبان کے حملے میں کم از کم 25 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان عسکریت پسندوں نے ایرانی سرحد کے قریب واقع فوجی ایئربیس کو نشانہ بناتے ہوئے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 25 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

سینئر فوجی افسر نےنام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اڈے پر 50 اہلکار تعینات تھے تاہم حملے کے بعد سے کئی اہلکار لاپتہ ہیں اور اب تک ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا جب کہ حملے کا نشانہ بننے والے اڈے سے کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود رابطہ قائم نہیں ہوسکا۔

صوبائی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حملہ آور کم از کم 20 سیکیورٹی اہلکاروں کو یرغمال بنا لے گئے ہیں جن کی تلاش کے لیے کوشش جاری ہیں۔ افغان وزارت دفاع کے اعداد و شمار کے مطابق صرف ستمبر میں 500 سیکیورٹی اہلکار مختلف حملوں اور جھڑپوں میں مارے گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close