دنیا

مہنگی ترین شادی، ارب پتی شخص کی بیٹی دلہن سسرال والوں کے لیے 4کروڑ روپے کے کپڑے جہیز میں لے کر پہنچ گئی

یہ دنیا بھی عجب حیرت کدہ ہے۔ کہیں غریب کی بیٹی ساری عمر باپ کے گھر میں بیٹھی گزار دیتی ہے کیونکہ اس کی شادی کے لئے درکار چند ہزار کا ہی انتظام نہیں ہو پاتا، اور کہیں یہ حال ہے کہ دلہن اپنے سسرال کے لئے کروڑوں روپے کے تحائف لے کر پہنچ رہی ہے، شادی کے اخراجات تو اس سے کہیں آگے کی بات ہیں۔ مال و دولت کے انبار پر منعقد ہونے اس حیرتناک شادی کی خبر روس سے آئی ہے۔

میل آن لائن کے مطابق چیچنیا سے تعلق رکھنے والے ایک ارب پتی بزنس مین کی بیٹی اینازابرے لوفہ ایک اور ارب پتی بزنس مین کے بیٹے حیدر شیری پوف سے شادی کیلئے روسی دارالحکومت ماسکو پہنچیں۔ یہ دلہن اپنے دولہے کی فیملی کیلئے انتہائی قیمتی تحائف لے کر آئی جن کی مالیت چار کروڑ روپے سے زائد تھی۔ یہ انتہائی قیمتی زر و جواہرات سے مرصع ملبوسات تھے جو 32 سوٹ کیسوں میں لائے گئے۔ دلہن کے عروسی جوڑے کی ڈیزائنگ لبنان کے دو مشہور فیشن ڈیزائنرز نے کی تھی جس کی قیمت ساڑھے تین لاکھ پاؤنڈ بتائی گئی ہے۔

شادی کی تقریب کا اہتمام روسی دارلحکومت کے ایک انتہائی مہنگے اور شاندار سیون سٹار ہوٹل میں کیا گیا تھا، جس میں میں مقامی اور غیر ملکی شخصیت کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ چیچن روایات کے مطابق دلہن شادی کی تقریب کے دوران مکمل طور پر خاموش رہی اور کسی سے بات چیت نہیں کی۔ شادی کی تقریب کے دوران دلہن اور دلہے کو ایک دوسرے سے الگ رکھا گیا اور جب تک تقریب کا اختتام نہیں ہوا انہیں ایک دوسرے سے ملنے کی اجازت نہیں ملی۔

روسی میڈیا کے مطابق دلہن اینا کی عمر 22سال ہے اور وہ چیچنیا کے مشہور ارب پتی بزنس مین عمر زبراے لوف کی بھتیجی ہیں۔دولہے حیدر شیری پوف کی عمر 26سال ہے اور وہ خود بھی تیل کے کاروبار سے منسلک ہیں۔ اس شادی کی تقریبات دو دن پر محیط رہیں جن میں چھ سو سے زائد ملکی و غیر ملکی مہمانوں نے شرکت کی اور مقامی و غیر ملکی میڈیا میں اس کی بھرپور کوریج کی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close