دنیا

ڈیٹنگ ویب سائٹ پر جانا خطرناک

ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ڈیٹنگ کی ویب سائٹس یا ایپس کو استعمال کرنے والے صارفین میں سے آدھے کے قریب افراد کو فراڈ کا سامنا کرنا پڑا یا پھر انھیں وائرس کے ذریعے ای میل (سپیم) بھیجی گئی ہیں۔

سکیورٹی ادارے سیمینٹک نے تحقیق کے دوران یورپ میں تین ہزار سے زائد افراد سے پوچھا کہ جب انھوں نے محبت کے بارے میں سرچ کیا تو ان کے ساتھ کیا ہوا۔

ڈیٹنگ کرنے والے افراد کو بلیک میل کیا گیا، کہ ان سے فحش (پورن) ویڈیو جاری کرنے کا کہا گیا اور پیسے چوری کرنے کے لیے نقلی شناخت کا استعمال کیا گیا۔

ایک ماہر کا کہنا ہے کہ دھوکے دینے والے افراد حساس لوگوں کی فہرست کا جائزہ لیتے ہیں۔

سیمنیٹک کے نارٹن ڈویژن کے سربراہ نکشا کا کہنا ہے کہ ’ڈیٹنگ ویب سائٹ یا ایپس کا استعمال کرنے والے صارفین میں سے زیادہ تر کے لیے یہ خوفناک تجربہ رہا کیونکہ یا تو انھیں جذباتی طور پر اور یا پھر پیسوں کے ذریعے اس کی قیمت چکانا پڑی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’جب لوگ آن لائن محبت اور رغبت تلاش کرتے ہیں تو اتنے محتاط نہیں ہوتے جتنے وہ کہیں اور ہوتے ہیں۔ وہ صرف اچھائی دیکھتے ہیں نہ کہ برائی کو بھی۔‘

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی میں جن افراد سے سوالات پوچھے گئے ان میں سے 48 فیصد کا کہنا تھا کہ انھیں دوسروں کی جانب سے ڈیٹنگ ویب سائٹس اور ایپس پر سپیم اور بلیک میل کرنے کے پیغامات موصول ہوئے۔

ان میں سے 32 فیصد کو ان لوگوں کی جانب سے جن کے ساتھ وہ بات چیت کر رہے تھے پیسوں کا مطالبہ کیا گیا جبکہ 28 فیصد کو نقلی شناخت کا استعمال کرنے والے افراد نے تصاویر اور ویڈیوز چوری کرنے کے لیے دھوکہ دیا۔

نکشا کا کہنا ہے کہ ’ڈیٹنک کی آن لائن دنیا میں اس وقت بہت پیسہ شامل ہے اور جرائم پیشہ افراد ہمیشہ وہاں جاتے ہیں جہاں پیسہ ہوتا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close