Featuredدنیا

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 74 ہو گئی، ایک ہزار سے زائد لاپتا

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں دس روز سے لگی آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا ہے اور آتشزدگی کے باعث بڑے پیمانے ہونے والی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے کے لیے امریکی صدر ٹرمپ نے متاثرہ علاقے کا دورہ بھی کیا۔

 امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کیلیفورنیا کا دورہ کیا اور آگ کی تباہ کاریوں کا بھی جائزہ لیا بھی لیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ آگ لگنے کے باعث متاثر ہونے والے افراد سے ملاقات بھی کریں گے۔

جنگلات میں بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 74 ہو گئی ہے جبکہ  ایک ہزار سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں۔

آتشزدگی کے باعث 12 ہزار سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ اور تقریباً ڈھائی لاکھ ایکڑ کا رقبہ جل کر راکھ ہو گیا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کیلیفورنیا میں آگ پر 50 فیصد جب کہ جنوبی کیلیفورنیا میں 78 فیصد تک قابو پایا جا چکا ہے تاہم تیز ہواؤں کے باعث فائر فائٹرز کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ہالی وڈ ستارے بھی آگ سے متاثر

کیلیفورنیا میں لگنے والی آگ نے دیگر افراد کے ساتھ ہالی وڈ کے ستاروں کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔

اداکار جیرارڈ بٹلر، مائلی سائرس، لیڈی گاگا اور کم کارڈیشان سمیت کئی مشہور شخصیات کے مکانات جل کر راکھ ہو گئے ہیں۔

آگ سے متاثر ہونے والے ستارے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارموں کا سہارا لیتے ہوئے تصاویر اور اپنی رائے شیئر کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کیلیفورنیا کے شمالی اور جنوبی علاقوں کے جنگلات میں 8 نومبر کو آگ لگی تھی جسے کیلیفورنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی آگ قرار دیا جا رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close