دنیا

سوشل میڈیا پر دوستی، کچھ روز لڑکے کیساتھ رہنے کے بعد اس حسینہ نے صبح اٹھ کر خون مانگ لیا

ماسکو(ویب ڈیسک) روس میں ایک 22 سالہ لڑکی کو پولیس نے گرفتار کرلیا جس کا دعویٰ ہے کہ وہ اصل ویمپائر (ڈریکولا) ہے لیکن پولیس نے اسے اپنے دعوے کی بجائے اسے ایک ایسے شخص پر حملہ کرنے کے جرم میں پکڑا ہے جسے وہ وروولف (ایک بھیڑیا نما انسان) سمجھتی تھی۔
ایکسپریس نیوز نے روسی میڈیا کے حوالے سے بتایاکہ یہ واقعہ نووسی برسک شہر میں پیش آیا جہاں ایک لڑکی الیکٹرینا ٹرسکایا نے مشہور ٹی وی شو ’دی ویمپائر ڈائریز‘ بار بار دیکھا اور وہ خود کو ویمپائر سمجھنے لگی۔ اس کے بعد اس نے خنجر سے ایک شخص پر وار کیا جس کے بعد اسے ڈھائی سال کی سزا سنادی گئی۔واقعہ کچھ یوں ہے کہ الیکٹرینا کی سوشل میڈیا پر ایک شخص سے ملاقات ہوئی جس کے بعد دونوں نے ملنے کا فیصلہ کیا۔ الیکٹرینا کچھ دن اس شخص کے پاس رہی اور ایک روز صبح بیدار ہونے پر وہ طیش میں آگئی اور اس نے خون کا تقاضا کرنا شروع کردیا اور کہا کہ وہ ایک ویمپائر ہے۔

اس کے بعد لڑکی نے چھری اٹھا کر اپنے دوست پر حملہ کردیا۔ اس موقع پر لڑکے نے لڑکی کا ہاتھ موڑ کر اس سے چھری چھین لی لیکن اگلے ہی لمحے لڑکی نے دوسری چھری اٹھا کر اس کے سینے پر وار کرنے کی کوشش کی جس سے ہلکی خراش آئی۔ اس دوران لڑکی خود کو ویمپائر کہتی رہی۔اس کے بعد مرد گھر سے باہر بھاگا اور پڑوسیوں کو اطلاع دی۔ تھوڑی دیر میں پولیس وہاں آگئی اور لڑکی کو گرفتار کرلیا۔ تفتیش پر اس نے اپنا نام الیکٹرینا کی بجائے ایلینا گلبرٹ بتایا جو ویمپائر ٹی وی شو کی مرکزی کردار تھی۔ اس نے کہا کہ وہ اپنے دشمن کو مارنا چاہتی تھی جو ایک وروولف تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close