دنیا

جزوی طور پر ویزا کے خاتمے کا معاہدہ ،کون سے پاکستانی بغیر ویزا کے ملائیشیا جا سکتے ہیں ؟ سب سے بڑی خبر

پاکستان اور ملائیشیاءکے درمیان ویزوں کے جزوی طور پر خاتمے کے معاہدے پر دستخط کر لیے گئے ہیں اور اس حوالے سے ملائیشیاءکے میڈیا کا کہنا ہے کہ معاہدے کے مطابق سفارتکاروں اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزا درکار نہیں ہوگا ۔
نجی انگریزی ویب سائٹ ’ دی نیوز ‘ کی رپورٹ کے مطابق جزوی طور پر ویزا فری کرنے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنا اور سرکاری سطح پر روابط کو مزید وسیع بنانا ہے ۔پاکستان اور ملائیشیاءکے درمیان ویزوں کے جزوی خاتمے کے معاہدے پر دستخط وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ملائیشیاءکے وزیر داخلہ تان سری داتو حاجی محی الدین نے کیے جبکہ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان اور ان کے ہم منصب مہاتیر محمد بھی موجود تھے ۔ جزوی طور پر ویزا کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط وزیراعظم عمران خان اور مہاتیر محمد کے درمیان ملاقات کے بعد کیے گئے ۔

ملائیشیاءکے میڈیا کا کہناہے کہ جزوی طور پر ویزا کے خاتمے کے معاہدے کے مطابق دونوں ممالک کے سفارتکار اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو ملائیشیاءجانے کیلئے ویزہ درکار نہیں ہوگا جکہ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے کیلئے کئی دیگر معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close