دنیا

لیڈی ڈیانا کو دنیا سے رخصت ہوئے 19 برس بیت گئے

لندن: دلفریب مسکراہٹ اور خوبصورتی کے سبب لاکھوں دلوں کی دھڑکن بننے والی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کو دنیا سے رخصت ہوئے 19 برس بیت گئے لیکن تنازعات کا شکار رہنے والی ڈیانا کی موت بھی متنازع رہی اور ان کی موت آج بھی ایک معمہ بنی ہوئی ہے۔

شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی  شہزادی لیڈی ڈیانا ایک ہمدرد دل بھی رکھتی تھیں، یکم جولائی 1961 کو انگلینڈ کے ایک عام گھرانے میں آنکھ کھولنے والی ڈیانا 29 اگست 1981 کو برطانوی شہزادے چارلس کی دلہن بنیں۔ برطانوی شاہی خاندان کا حصہ بننے والی شہزادی ڈیانا فیشن اور اپنے عہد کے لوگوں میں مقبول ترین، خوبصورتی میں بے مثال اور پرکشش شخصیت کی حامل تھیں۔ ظاہری خوبیوں کے علاوہ ڈیانا کو ان کے فلاحی کاموں کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

لیڈی ڈیانا نے کینسر میں مبتلا لوگوں کو زندگی کی امید دلائی، بچے یورپ کے ہوں، افریقا یا ایشیا کے بے گھر افراد ہوں، معذور یا کسی بھی بیماری میں مبتلا ہوں، مصیبت زدہ لوگ ہمیشہ لیڈی ڈیانا  کی توجہ کا محور رہے۔

222

پرنس ولیم اور ہیری کی پیدائش کے بعد شہزادہ چارلس اور ڈیانا کے تعلقات میں سرد مہری آگئی تھی، جس کے باعث اگست 1996 میں دونوں نے عليحدگی اختيارکر لی۔ لیڈی ڈیانا 1995 اور 1997 میں عمران خان کی دعوت پر پاکستان بھی آئیں اورشوکت خانم اسپتال کادورہ کیا۔

شہزادہ چارلس سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد لیڈی ڈیانا کی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے اور پھر وہ 31 اگست 1997 کو فرانس کے دارالحکومت  پیرس میں  ٹریفک حادثے میں زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close