دنیا

روسی گاؤں کے نلکوں سے پانی کے بجائے تیل نکل آیا

چیرسکی نامی گاؤں میں مرکزی ہیٹنگ نظام میں حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں تین ٹن سے زیادہ تیل پانی کی لائن میں لیک ہوگیا۔یہ لیک ہونے والا تیل پاس کی ندی تک بھی پہنچا جس سے اس کا پانی اور مٹی آلودہ ہوگئی۔چیرسکی گاو¿ں کے ایک باسی ایوون نے بتایا کہ لوگ کچھ دھو بھی نہیں سکتے کیونکہ نلکے سے تیل اور پانی کی آمیزش سے آلودہ نکلنے والی چیز کی بو پٹرول کی طرح ہے۔ یہ پوری طرح گندہ ہے۔‘حکام اب پانی کی سپلائی سے تیل کے تمام اثرات کو زائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹھنڈے پانی کی سپلائی میں تو کوئی خلل نہیں پڑا ہے اور پینے اور دھونے کے لیے اسی پانی کو ابال کر استعمال کریں۔چیرسکی میں بجلی کی سپلائی بھی ایک بڑا مسئلہ ہے ،بجلی نہ ہونے کے سبب مقامی حکام ہسپتالوں میں کام کاج اور دیگر ضروری چیزوں کے لیے جنریٹر سے کام لے رہے تھے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close