دنیا

ایئر انڈیا کی ایئر ہوسٹس کو کو پائلٹ نے جہاز میں ہی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت بھارت کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا۔ ایئر انڈیا کی ایئر ہوسٹس کو کو پائلٹ نے جہاز میں ہی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیل کے مطابق بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا کی ایئر ہوسٹس کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر کے مطابق اسے کو پائلٹ کی جانب سے جہاز میں ہی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔  

زیادتی کا نشانہ بننے والی ایئر ہوسٹس کومل سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں اسلئے آئی ہوں کہ مجھے انصاف دیا جائے۔ کومل سنگھ نے کہا کہ مجھے ایئر انڈیا کی منیجمنٹ سے بھی انصاف چاہئے ۔ میرے ساتھ جو کچھ ہوا وہ انتہائی شرمناک ہے۔ بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایئر انڈیا انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے اور ایف آئی آر پر دہلی پولیس بھی اس کی تفتیش میں مصروف ہے۔ ایئر ہوسٹس کومل سنگھ نے کہا کہ میں جب پائلٹ کے کاک پٹ میں کام سے گئی اور واپس آنے لگی تو مجھے پائلٹ نے مجھے وہاں زبردستی روک لیا تھا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close