Featuredدنیا

نواز و زرداری اپنے آخری الیکشن لڑچکے، کس منہ سے معیشت پر لیکچر دیتے ہیں: فواد چوہدری

لندن: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری اپنے آخری الیکشن لڑچکے اور وہ کس منہ سے ہمیں معیشت پر لیکچر دے رہے ہیں۔ لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی ایسی حیثیت ہے جیسی اقدار سے ہٹنے کے بعد یحیٰ اور ایوب خان کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ نواز، زرداری، خواجہ آصف اور خورشید شاہ سونے کے انڈے کھا کر کُڑک ہو گئے ہیں اور قوم چاہتی ہے ان کو ذبح کریں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف، آصف زرداری اور ان کے پانچ سات قریبی لوگوں کے لیے آرڈیننس لانا چاہیے کہ 3 ماہ میں اربوں روپے کا حساب دیں ورنہ پیسے ضبط کر لیے جائیں گے، اس طرح ہمیں قرضے بھی نہیں لینے پڑیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ڈالر مہنگا ہونے سے فرق نہیں پڑتا، لوگ چاہتے ہیں کہ سونے کے انڈے کھانے والی مرغیوں کا احتساب ہونا چاہیے۔  فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کے لیے اصل چیلنج وہ وعدے ہیں جو ہم نے عوام کے ساتھ کیے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close