More share buttons
Share with your friends










Submit
دنیا

میلانیا ٹرمپ نے شوہر کیساتھ کشیدہ تعلقات پر خاموشی توڑ دی، حیرت انگیز انکشافات

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالتے ہی ان کی شخصیت، ان کے کام، ان کی ازدواجی زندگی اور یہاں تک ان کے اپنی اہلیہ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے بھی خبریں سامنے آئیں۔ فحش اداکاراؤں کیساتھ جنسی تعلقات کے علاوہ یہ خبریں بھی شائع ہوتی رہیں کہ ان کے اپنی اہلیہ سے تعلقات بھی کشیدہ ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق  اطلاعات تھیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پورن اسٹارز سے تعلقات استوار کرنے اور کئی طرح کے دیگر مسائل کے باعث میلانیا ٹرمپ ان سے ناراض ہیں اور پھر امریکی صدر کو کچھ غیر ملکی دوروں پر خاتون اول کے بغیر بھی دیکھا گیا، تاہم اب میلانیا ٹرمپ نے اپنے شوہر سے تعلقات اور کشیدگی پر خاموشی توڑتے ہوئے حیران کن انکشافات کئے ہیں۔

 ہولی وڈ لائف کے مطابق امریکی ٹی وی چینل "فاکس نیوز” کے میزبان سین ہینٹی کو کرسمس کے موقع پر دیئے گئے انٹرویو میں میلانیا ٹرمپ نے نہ صرف اپنے شوہر سے تعلقات سے متعلق وضاحت کی بلکہ انہوں نے اور کئی مسائل پر بھی بات کی۔ رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دوسری مدت کے لئے صدارتی انتخابات لڑنے کے حوالے سے میلانیا ٹرمپ نے کوئی واضح جواب نہیں دیا بلکہ اہم ترین سوال کو لفظوں میں گول کر گئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ میلانیا ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کے شوہر دوبارہ انتخابات میں حصہ لیں گے یا نہیں، تاہم ان کا کہنا تھا کہ امریکا جو بھی فیصلہ کرتا ہے، وہ اچھا ہی ہوتا ہے۔


Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close