دنیا

ترکی اور امریکہ داعش کیخلاف مشترکہ آپریشن کیلئے تیار ہیں

صدر اردگان کا کہنا ہے چین میں جی ٹوینٹی کے اجلاس کے دوران ملاقات میں ان کے امریکی ہم منصب براک اوباما نے جنگجووں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی تجویز پیش کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسی کسی کارروائی سے ترکی کو کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔ ترک صدر کا رقہ کے بارے میں بیان ترک ذرائع ابلاغ میں نشر کیا گیا ہے تاہم امریکا کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔ گزشتہ ماہ ترکی نے شام میں آپریشن کا آغاز کیا تھا جس میں داعش اور کرد باغیوں دونوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close